ق لیگ کی پیپلز پارٹی سے اتحاد ختم کرنے کی دھمکی

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے آج گورنر ہاؤس میں مذاکرات ہونا تھے جس میں دونوں جماعتوں کے درمیان ایڈجسٹمنٹ کے معاملات کو حتمی شکل دی جانا تھی۔

 

مذاکرات میں پیپلز پارٹی کی جانب سے قمر زمان کائرہ، منظور وٹو اور دیگر رہنما موجود تھے تاہم مذاکرات کیلئے چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی نے مذاکرات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے سیکنڈ لیڈر شپ کو بھیج دیا۔ راجہ بشارت چوہدری ظہیر اور دیگر وفد نے پیپلز پارٹی سے بات چیت سے انکار کر دیا ۔ ق لیگ کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا یہ اقدام اتحاد کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔{jcomments on}

اپنا تبصرہ بھیجیں