124

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کا افتتاح آج ہو گا

صدر آصف علی زرداری اۡٓج ایرانی ہم منصب محمود احمدی نژاد کے ہمراہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے، پندرہ ماہ میں مکمل ہونے والے اس منصوبے سے پاکستان کو یومیہ پچھہتر کروڑ کیوبک فٹ گیس د ستیاب ہو گی۔

پاک ایران سرحد پر منعقد ہونے والی اس تقریب میں شرکت کے لئے صدر آصف علی زرداری آج ایران جائیں گے۔ تقریب میں شرکت کے لئے آٹھ ممالک کے رہنماؤں کودعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔ وسط ایشیائی ممالک، گلف کوآپریشن کونسل اور چین کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ اس منصوبے پر عملدرآمد سے مجموعی طور پر دو ہزار ایک سو انتالیس ملین ڈالر کی بچت ہو گی۔{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں