190

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

پاکستان اور ایران نے امریکی دباؤ مسترد کرتے ہوئے تاریخی پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے

صدر زرداری اپنے وفد کے ہمران گبد پہنچے تو ایران کے صدر محمود احمد نژاد نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد دونوں صدور نے تاریخ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ پندرہ ماہ میں مکمل ہونے والے اس منصوبے سے پاکستان کو یومیہ پچھہتر کروڑ کیوبک فٹ گیس د ستیاب ہو گی۔ منصوبے پر عمل درآمد سے مجموعی طور پر دو ہزار ایک سو انتالیس ملین ڈالر کی بچت ہو گی اور پاکستان میں توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ ادھر امریکا نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان نے منصوبے پر عمل کیا تو اس پر پابندیاں لگا دی جائیں گی۔{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں