244

میلادمنانے والوں کے اتحاد سے مشن نورانی کی تکمیل کریں گے،صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر

نمائندہ پنڈی پوسٹ)جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیرنے کہاہے کہ جے یوپی کی مجالس شوریٰ وعاملہ کے 22دسمبر کولاہورمیں منعقدہ اجلاس کے مطابق شبیرابوطالب، علامہ السیدعقیل انجم، علامہ قاضی احمدنورانی، مفتی بشیرالقادری، ڈاکٹر یونس دانش، طاہررشیدتنولی سمیت تمام بدستور جے یوپی کے خادم اور اہم رکن ہیں جن پر کوئی بھی جماعت فخرکرسکتی ہے یہ قائدملت اسلامیہ علامہ شاہ احمدنورانی کی تحریک کے سرکے تاج ہیں ان کی رکنیت کی معطلی کاسوال ہی نہیں پیداہوتا،جعلی خبروں اور غیردستوری حکم ناموں سے گریز کیاجائے اور تنظیم کومذاق نہ بنایاجائے،انہوں نے کہاکہ جے یوپی میں ذاتی اناپرمبنی متکبرانہ فیصلے نہیں ہوتے بلکہ قائد ملت اسلامیہ علامہ شاہ احمدنورانیؒ کے طریقے کے مطابق حکمت،تدبراور مشاورت سے فیصلے کئے جاتے ہیں جس کا عملی مظاہرہ 22دسمبر کولاہورمیں شوریٰ وعاملہ کے تاریخی اجلاس میں ہوچکاہے،ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر نے کہاکہ قائد اہلسنت کے جن وفادار ساتھیوں کوجے یوپی سے نکالنے کی باتیں کی جارہی ہیں ان کے ،عوام اہلسنت کے اور تحریک کے دیگر ساتھیوں کے اعتماد میں اضافے کے لئے سرکلرجاری کردیاہے کہ وہ اپنے تنظیمی فرائض پہلے کی طرح انجام دیتے رہیں۔انہوں نے اس بات پر افسوس کااظہار کیاکہ بعض نادان دوست یہ کہتے ہیں کہ 28دسمبرکومنعقدہ کسی نشست کو شوریٰ کے اجلاس کانام دے کر اس کے تمام فیصلوں کوتسلیم کرلیاجائے ورنہ تمام لوگوں کی رکنیت معطل سمجھی جائے گی جوکہ ایک مضحکہ خیز بات کے سواکچھ نہیں،کیونکہ اگر ایسامان لیاجائے توپھرجے یوپی کی شوریٰ کے اجلاس ہر مسجد میں ہونگے اور مسجد کاپیش امام خود صدارت کررہاہوگا۔انہوں نے کہاکہ میلادمنانے والون کے اتحاد سے مشن نورانی کی تکمیل کریں گے، اس سلسلے میں پیشرفت جاری ہے اور میں خود پورے ملک کے دورے کررہاہوں انشاء اللہ قوم کوجلد خوش خبری دیں گے۔{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں