128

محمود شوکت بھٹی کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان

چوک پنڈوری (پنڈی پوسٹ رپورٹ ) سابق ایم پی اے اور مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے سابق صدر محمود شوکت بھٹی نے حلقہ پی پی پانچ سے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں اور اپنے آپ کو سیاست میں زندہ رکھنے کے لیے پیپلزپارٹی میں شمولیت کے لیے دوستوں سے صلاح ومشورہ کرنا شروع کردیا ہے

 

شوکت بھٹی گزشتہ الیکشن میں بی اے کی ڈگری نہ ہونے کی وجہ سے الیکشن سے آوٹ ہوگئے تھے لیکن اس کے باوجود انہوں نے مسلم لیگ ن کے ساتھ اپنے تعلقات وابستہ رکھے حالانکہ ماضی میں ان کو تحصیل کلرسیداں کے ناظم کی بھی آفریں ہوتی رہی لیکن انہوں نے مسلم لیگ ن سے اپنا تعلق نہ توڑا لیکن چوہدری نثار علی خان ان سے بی اے کی ڈگری جعلی ہونے کے ناطے نالاں ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی سیاسی سرگرمیاں محددو کی ہوئی تھی اور انکو قوی امید ہے کہ اس بار انہیں چوہدری تنویر کی وساطت سے مسلم لیگ ن کاٹکٹ مل جائے گا لیکن ٹکٹ قمرالسلام راجہ کو ملنے کی صورت میں انھوں نے سیاسی میدان خالی چھوڑنے کی بجائے پیپلزپارٹی سے شمولیت کے لیے رابطے تیز کردیئے ہیں زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شمولیت سے قبل انہوں نے اپنے دوستوں سے صلاح مشورے شروع کردیئے ہیں شوکت بھٹی کا حلقہ میں اپنا ایک مضبوط دھڑا موجودہونے کے ناطے کافی بڑا ووٹ بنک ہے تاہم شوکت محمود بھٹی سے اس بارے تصدیق نہ ہوئی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں