مارخور کرکٹ لیگ سیزن 3 (MCL 3) کی رنگا رنگ ڈرافٹ تقریب کا شاندار انعقاد ہوا، جس میں لیگ چیئرمین بلال شفیق بھٹی، سی ای او راجہ مناور شان اور ایونٹ مینیجر حافظ ازیر شفیق بھٹی نے میزبانی کے فرائض انجام دیے۔
اس بار لیگ میں 5 فرنچائزز حصہ لے رہی ہیں: 🔹 قلاندرز
🔹 کنگز
🔹 یونائیٹڈ
🔹 وکٹورینز
🔹 ایگلز
ہر ٹیم نے بذریعہ ڈرافٹ 14 رکنی اسکواڈ منتخب کیا، جن میں سے 2 کھلاڑی ایمرجنگ کیٹیگری سے شامل کیے گئے۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی درج ذیل معزز شخصیات تھیں: 🌟 چوہدری عمیر سنگرال (اونر، بھائی پیزا ہاٹ)
🌟 ملک آصف (اٹک پیٹرولیم جوڑیاں)
🌟 چوہدری زعفران (چک بیلی خان)
🌟 ناصر سہیل راجہ (اونر، فئیر ویل لینڈ کنکر)
🌟 ملک نظام اعوان (اونر، پاک پیرس)
🌟 ملک ذوالفقار عباس (سی ای او، وائس آف پنجاب)
اور دیگر معزز مہمانانِ گرامی نے بھی شرکت کی۔
ڈرافٹ کی میزبانی حافظ ازیر شفیق بھٹی نے نہایت خوبصورتی سے کی۔
انشاءاللہ، لیگ کا باقاعدہ آغاز جلد ہونے جا رہا ہے اور شائقین کو ایک شاندار کرکٹ ایونٹ دیکھنے کو ملے گا۔
