Categories: علاقائی

لاہور بار ایسوسی ایشن کا اجلاس، مریدکے واقعہ کی شدید مذمت، ہڑتال کا اعلان

لاہور (نمائندہ پنڈی پوسٹ) لاہور بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس مورخہ 13 اکتوبر 2025ء بروز سوموار ایوانِ عدل کے کمیٹی روم میں صدر جناب مبشر رحمن چوہدری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر میاں شرجیل احمد، نائب صدر ملک سیف اللہ کھوکھر، سیکرٹری نصیر احمد سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس میں تحریک لبیک پاکستان کے مریدکے میں پرامن احتجاج کے دوران پولیس اور رینجرز کی جانب سے نہتے کارکنان پر مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد کی شہادت، مرکزی امیر حافظ محمد سعد رضوی اور دیگر قائدین کے زخمی ہونے، جبکہ بڑی تعداد میں کارکنان کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔صدر لاہور بار ایسوسی ایشن جناب مبشر رحمن چوہدری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گرفتار کارکنان کو فی الفور رہا کیا جائے، زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا کر انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔اجلاس میں وکلاء نے اس اندوہناک واقعہ پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ مورخہ 13 اکتوبر 2025ء بروز سوموار دن 11 بجے کے بعد عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ وکلاء صاحبان اس واقعہ کے خلاف احتجاجاً عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

حذیفہ اشرف

Recent Posts

جہلم پولیس کی کارروائی ہیر گینگ کی تین خواتین گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی کاروائی،چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیر گینگ…

4 hours ago

زیر سمندر فائبر آپٹک کیبل کی مرمت، انٹرنیٹ سروس کل متاثر رہ سکتی ہے

کراچی(حذیفہ اشرف سے)عالمی کیبل کنسورشیم کی جانب سے سمندر میں موجود فائبر آپٹک کیبل کی…

4 hours ago

تحریکِ لبیک کا ملک گیر احتجاج ختم، 17 اکتوبر کو نیا لائحہ عمل لاہور سے ہوگا

لاہور (حذیفہ اشرف سے)تحریکِ لبیک پاکستان (TLP) نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے…

8 hours ago

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی محمود عباس سے ملاقات۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)فلسطین کے صدر محمود عباس نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی…

9 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے تبلیغی جماعت کے رہنماؤں کی ملاقات، رائے ونڈ اجتماع کے لیے خصوصی انتظامات کی ہدایت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز الیکٹرو بس سروس، سڑکوں کی مرمت، خصوصی صفائی مہم اور…

9 hours ago

اٹک: آستانہ عالیہ خوشبوئے مدینہ نقیبیہ میں سالانہ بڑی گیارہویں شریف کی روح پرور محفل، وسیلۂ الٰہی پر علماء کے خطاب

اٹک میں سالانہ بڑی گیارہویں شریف کے موقع پر آستانہ عالیہ خوشبوئے مدینہ نقیبیہ میں…

12 hours ago