تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے انتخابی مہم کے چوتھے روز عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا باریاں لیکر ملک کو ٹھیک نہیں کیا جا سکتا تحریک انصاف انشااللہ پہلی ہی باری ملک کو ٹھیک کر دے گی
اور پاکستان کو تھانہ اور پٹواری کلچر سے پاک کر دے گی۔ انہوں نے کہا ہاکستان تحریک انصاف نے 35 فیصد سے زائد ٹکٹ چالیس سے کم عمر افراد کو دیئے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا پنجاب کے حکمرانوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا آج بیروزگاری عروج پر ہے اور ملک میں اندھیرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ عمران خان نے کہا صوبے میں ترقی بلدیاتی نطام کی وجہ سے ہوتی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا نوجوان 11 مئی کو بلا پر ٹھپہ لگا کر ملک کی تقدیر کو بدلیں اور انشاللہ آپ کے ووٹوں کی بدولت ہم 11 مئی کی شام کو نئے پاکستان کا جشن منائے گے۔{jcomments on}