سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی کو کل حتمی شکل دے دی جائے گی۔ اسمبلی تحلیل ہونے میں دس دن رہ گئے ہیں جو کچھ بھی کرنا ہے
انہی دس دس میں کرنا ہوگا۔ دس دن میں الیکشن شیڈول جاری کردیا جائیگا۔ چیف الیکشن کمشن فخرالدین ابراہیم کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں گورنر سٹیٹ بینک، نیب، نادرا اور ایف بی آر کے چئیرمین نے شرکت کی۔ اجلاس میں انتخابی امیدواروں کی جانچ پڑتال کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ کاغذات نامزدگی کو کل حتمی شکل دے جائے گی۔ انھوں نے بتایا کہ کاغذات نامزدگی میں الیکشن کمیشن نے کچھ تجاویز دی ہیں اور وزارت قانون کو بھجوا دی ہیں تاہم حتمی منظوری صدر مملکت نے دینا ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے تحلیل ہونے میں دس دن رہ گئے ہیں جو کچھ کرنا ہے انہی دس دن میں کرنا ہے۔ دس دن کے بعد الیکشن شیڈول جاری کیا جائیگا۔ انھوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کا بروقت انعقاد چاہتا ہے۔الیکشن کمیشن میں سیل قائم کردیا ہے۔ اسکرونٹی کیلئے بنائے گئے سیل کو اسکرونٹی کے بعد بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیل میں ایچ ای سی کے نمائندوں کو بھی شامل کرنے پر غور کررہے ہیں۔{jcomments on}