157

بیرسٹر ظفر وطن واپس پہنچ گئے‘ ناقص سیاسی حکمت عملی کے باعث کارکن مایوسی کا شکار

راولپنڈی (رپورٹ راجہ غلام قنبر: چیف رپورٹر)پی پی 5پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا کوئی پرسان حال نہیں دو دفعہ الیکشن کے بعد کارکنوں کو بے یار ومددگار چھوڑنے والے چوہدری ظفر پھر میدان میں آگئے صوبائی حلقہ پی پی 5 جب 2002میں نئی حلقہ بندی ہوئی تو برسراقتدار ٹولے نے اپنے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے حلقہ پی پی 7 اور پی پی 6کو تقسیم کر کے نیا حلقہ بنایا اس نئی حلقہ بندی سے سب سے زیادہ پیپلز پارٹی متاثر ہوئی۔

 

2002 کے الیکشن میں پیپلز پارٹی نے یہاں سے نووارد سیاستدان بیرسٹر ظفراقبال کو ٹکٹ دیا جن کا آبائی تعلق یونین کونسل دوبیرن سکوٹ سے ہے کو حلقہ 5سے امیدوار نامزد کیا اور حلقہ پی پی5کے کارکنوں نے دامے درمے سخنے تعاون کیا اور بیرسٹر طفر صاحب صرف چند سو ووٹوں سے دوسرے نمبر پر رہے جس سے ثابت ہوا کے پیپلزپارٹی کے ورکر کا ووٹ پارٹی کے لیے ہے اور امیدوار اگر پارٹی اور ورکر سے تعاون کرے تو جیت اس سے دور نہیں ہوتی مگر ظفر اقبال چوہدری صاحب نے بتیس ہزار سے زائد ووٹ لینے کے بعد اگلے دن ہی انگلینڈ کیلئے روانہ ہو گئے اور پھر پانچ سال کیلئے کارکنان اس شخص کو دیکھنے کیلئے ترس گئے چہ جائے کہ کارکنوں کے مشکل وقت میں کوئی ساتھ دیتے پھر 2008کے الیکشن میں پارٹی فارمولا کے مطابق دوبارہ قرعہ فال پھر بیرسٹر ظفر اقبال کے نام نکلااور اس بار پھر پارٹی کارکن نے پارٹی کے فیصلہ پر لبیک کہتے ہوئے بیرسٹر ظفر کے سابق رویہ کو نظرانداز کرتے ہوئے 2002 کے مقابلے میں ڈیڑھ ہزار سے زائد ووٹوں سے نوازا مگر شومئی قسمت پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی محبتوں کا صلہ اس بار پھربے یارومددگار چھوڑ کردیا اب کے پتہ چلا ہے کے بیرسٹر صاحب تیسری بار بھی ٹکٹ کے امیدوار کی حیثیت سے واپس وطن لوٹ آئے ہیں اور عالم یہ کے اس وطن میں بھی وہ انٹرنیشنل نمبر استعمال فرما رہے ۔ بیرسٹر صاحب کی اس سیاسی حکمت عملی کی وجہ سے حلقہ پی پی 5 میں پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک ہونے کے باوجود ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے اور دوسرے علاقوں کے امیدوار اس حلقہ میں قسمت آزمانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری اعجاز بٹ اور ٹحصیل راولپنڈی کے سینئر نائب صدر شاہد بشیر اعوان اس حلقہ سے پارٹی ٹکٹ کے لئے کوشاں ہیں اس لحاظ سے پی پی پی ورکرز کیلئے خوش آئند بات ہے کہ کم از کم یہ دو افراد کارکنان کو ہمہ وقت دستیاب ہوں گے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں