یوسی نمبل میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کروڑوں روپے کی کرپشن جس کے بعد وفاقی محتسب کی طرف سے ترقیاتی کاموں پر کروڑوں کی کرپشن پر کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
ڈالفن پولیس فورس نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی سیکورٹی کار کے کالے شیشے ہونے پر چلان کردیا۔
ملکہ کوہسار میں مون سون سیزن کے باعث سیاحوں اور مقامی آبادی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنےکی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
مری ایکسپریس وے پر سیاحوں کی گاڑی الٹنے سے دو افراد زخمی،خراب موسم،طوفانی بارشوں اور تیز رفتاری کے باعث مری میں آئے روز حادثات رونماء ہونے لگے۔
یونائیٹڈ انشورنس کمپنیی کے خلاف سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کرتے ہوئے اسے عبوری ریلیف فراہم کر دیا ہے۔
مریم نواز ہیلتھ کلینک کے سلسلے میں 30 ایم،این،ایچ،سی،ایس کا آڈٹ کیاجن میں ایم،این،ایچ،سی کرور اور ایم،این،ایچ،سی کالی مٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مری اور راولپنڈی کی کارکردگی کو شاندار اور تسلی بخش قرار دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ,چیف ٹریفک آفیسر مری سمیت دیگر افسران دس محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی سکیورٹی و دیگر انتظامات کی خود نگرانی کرتے رہے
یوم عاشورہ کے سلسلے میں مری شہر سمیت مضافاتی علاقوں سے 11 جلوس انتہائی سخت سیکورٹی انتظامات میں برآمد ہوئے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے امام بارگاہوں پر پہنچ کر اختتام پزیر ہوگئے۔
دریاۓ سندھ بیلا میں تغیانی کے باعث سیلاب کی اطلاع پر راولپنڈی پٹرولنگ پولیس کی ٹیم نے بروقت رسپانس دیتے ہوئے 90 افراد اور 120 مویشیوں کو ریسکیو کیا۔
مری میں محرم الحرام کی تعطیلات کے دوران 90 ہزار سے زاہد گاڑیاں داخل ہو گئیں جبکہ کار پارکنگ کی گنجائش 5000 سے زیادہ نہیں۔سی،ٹی،او مغیث احمد ہاشمی
دیول کے رہائشی حنان نامی نوجوان کو اس کے کزن نے زمین کے تنازع پر سر پر راڈ مار کر شدید زخمی کر دیا نوجوان زندگی و موت کی کشمکش میں ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناء عشری جی سکس ٹو سے سخت ترین سیکورٹی انتظامات میں برآمد ہوا۔پاک فوج اور رینجرز کے اہلکار بھی بڑی تعداد میں جلوس کے سکیورٹی انتظامات کو دیکھتے رہے۔