راولپنڈی میں غیرت کے نام پر بے دردی سے قتل ہونے والی سدرہ کی قبر کشائی عدالت کے حکم پر آج کی جا رہی ہے۔
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مارتے ہوئے 25 من گدھے کا گوشت برآمد کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔
بلوچستان میں ظالمانہ طریقے سے قتل کئے جانے والے شادی شدہ جوڑے کے قاتل بلوچ سردار اور 13 ملزمان گرفتار
پنجاب اسمبلی اجلاس میں ہنگامی آرائی، 26 اپوزیشن اراکین کے معطلی کے معاملے پر صوبائی حکومت اور حزِب اختلاف کے درمیان مذاکرات کامیاب
صوبائی وزیر صحت کا سید محمد حسین گورنمنٹ جنرل کم ٹی,بی ہسپتال ساملی کا دورہ،ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار
سیاحوں کی موجودگی میں کسی قسم کی کوئی ”مس مینجمنٹ” برداشت نہیں کی جائیگی،اداروں کو ہدایات جاری کر دی گی۔
راولپنڈی،مری،کشمیر ہائی وے سالگراں کے مقام سے سڑک لینڈ سلائیڈنگ کی نظر ہو گئی اور طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کے باعث مختلف مقامات پر گھروں کی دیواریں اور چھتیں گرنے کی اطلاع موصول ہوئی۔
سیاسی وسماجی شخصیت راشد اعجاز عباسی کی بیٹی عائشہ راشد عباسی کی دسویں جماعت میں 959 نمبر لے کر سکول میں نمایاں پوزیشن.
تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا باضابطہ قیام کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں ہر اس احتجاج کی حمایت کی جائیگی جو آئین،جمہوریت اور عوامی مقادات کے تحفظ کےلئے کیا جائے گا۔مرکزی قائدین تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان۔
ماڈل و اداکارہ حمیرہ اصغر علی کی لاش گھر سے برآمد ہونے کے کیس سے متعلق عدالت نے تفتیشی افسر سے مرحومہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منگوالی۔
بغیر پاسپورٹ اور ویزہ لاہور سے جدہ پہنچ جانے والے شہری شاہ زین احمد نے سندھ ہائی کورٹ میں ملک کی معروف ائیرلائن کمپنی کے خلاف آئینی پٹیش دائر کر دی۔