ACکہوٹہ کی ایس ڈی او ہائی ویز کے ساتھ اہم میٹنگ

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ) اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ محترمہ شیریں گل کی ایس ڈی او ہائی ویز کے ساتھ اہم میٹنگ۔میٹنگ کے دوران سڑکوں کی موجودہ صورتحال، مرمت اور بحالی کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے ایس ڈی او ہائی ویز کو ہدایت جاری کی کہ سڑکوں کی بہتری، پیچ ورک اور صفائی کے کام کو فوری طور پر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام جاری ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.