کہوٹہ(پنڈی پوسٹ نیوز)محکمہ جنگلات پنجاب نے مری اور کہوٹہ کے پہاڑی علاقوں میں جنگلات کو آتشزدگی کے واقعات سے محفوظ رکھنے کے لیے 500 جدید ابتدائی فائر وارننگ سینسرز نصب کر دیے ہیں۔ اس جدید نظام کا بنیادی مقصد جنگلات میں آگ لگنے کی ابتدائی علامات کا بروقت پتہ چلانا اور متعلقہ حکام کو فوری الرٹ بھیجنا ہے تاکہ کسی بھی بڑے جانی و مالی نقصان یا قیمتی جنگلاتی حیات کی تباہی سے بچا جا سکے۔ اس اقدام سے ہنگامی صورتحال میں فائر فائٹنگ ٹیموں کا رسپانس ٹائم کم ہو گا اور ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.