کراچی(پنڈی پوسٹ نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج شدید مندی کا رجحان رہا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر معمولی تیزی دیکھی گئی، ہنڈرڈ انڈیکس 250 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 66 ہزار 180 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 2006 پوائنٹس کمی کیساتھ ایک لاکھ 63 ہزار 924 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 779 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 930 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔