خاتون کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا الزام،ٹک ٹاکر شہزیب سیالکوٹی گرفتار

(پنڈی پوسٹ نیوز)خاتون کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں ٹک ٹاکر شہزیب سیالکوٹی گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر شہزیب سیالکوٹی کو ایک خاتون کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے دو موبائل فون بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

پولیس نے موبائل فونز کو تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیے جانے سے متعلق شواہد کا جائزہ لیا جا سکے۔واضح رہے کہ ملزم پر عائد الزامات کی حتمی تصدیق عدالتی کارروائی کے بعد ہی ہو سکے گی۔