(پنڈی پوسٹ نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر سخت موقف اپناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پنجاب میں کسی قسم کا بدمعاشی یا ڈالا کلچر برداشت نہیں کیا جائے گا اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کوئی معافی نہیں ملے گی۔ انہوں نے صوبے کے فیلڈ پولیس افسران کو جرائم کے خاتمے، منشیات کی سپلائی لائن توڑنے اور خواتین و بچوں کے تحفظ کے لیے چار ہفتوں کی مہلت دی ہے، جس کے بعد کارکردگی نہ دکھانے والے غفلت کے مرتکب افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا جائے گا۔
اس کے ساتھ ہی، لاہور میں پیٹرولنگ کو مؤثر بنانے کے لیے ڈولفن فورس کو فوری طور پر تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے اور پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) کے تحت ہتھیاروں کی نمائش اور ناجائز تجاوزات کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔