اسلام آباد(پنڈی پوسٹ نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔شیڈول کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 20 دسمبر 2026 (بروز اتوار) کو 2015 کے قانون کے تحت ہوں گے۔انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے عوامی نوٹس 30 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا، جبکہ امیدواروں سے کاغذات نامزدگی 2 نومبر سے 6 نومبر تک وصول کئے جائیں گے۔
امیدواروں کے ناموں کی فہرست 7 نومبر کو شائع کی جائے گی اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 نومبر سے 13 نومبر تک ہوگی، ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 14 نومبر سے 18 نومبر تک دائر کی جا سکیں گی، جبکہ ان اپیلوں پر فیصلے 19 نومبر سے 23 نومبر تک کئے جائیں گے۔