کہوٹہ:اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل کا MNHC ہنیسر کا دورہ، طبی سہولیات و عملے کی حاضری کا جائزہ

کہوٹہ:اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل کاMNHC یونین کونسل ہنیسر کا دورہ، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے رجسٹریشن و نرسنگ کاؤنٹراور ایمرجنسی کا تفصیلی معائنہ کیا،اسسٹنٹ کمشنر نے طبی عملے کی روزمرہ حاضری،طبی، تشخیصی اور مریضوں کو ادویات کی فراہمی کا بغور جائزہ لیا،

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نےوارڈ میں ضروری وسائل کی دستیابی اور MNHC میں صفائی کے معیار کا بھی جائزہ لیا،
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل