(پنڈی پوسٹ نیوز)کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج (پی ٹی سی) لاہور کیپٹن ریٹائرڈ سہیل چوہدری کی آئی جی اسلام آباد تعیناتی کے موقع پر پی ٹی سی لاہور میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ایس ایس پی ایڈمن عمران کرامت بخاری سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر افسران نے کیپٹن ریٹائرڈ سہیل چوہدری کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور ان کی نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔پولیس افسران نے کیپٹن ریٹائرڈ سہیل چوہدری کی خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اسلام آباد پولیس کی قیادت کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں گے۔