(پنڈی پوسٹ نیوز)اپنے بیان میں خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے بارہا سہیل آفریدی کے عملہ اور کے پی کے کی حکومت سے روٹ کا پوچھا لیکن کوئی تعاون نہ کیا گیا، سہیل آفریدی کی نازیبا اور غیر پارلیمانی گفتگو کے باوجود پنجاب پولیس نے مکمل سکیورٹی فراہم کی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے کی وجہ سے شہری سارا دن تنگ ہوئے، مریض ایمبولینسز میں پھنسے رہے جس پر سہیل آفریدی کو عوام سے معافی مانگنی چاہئے۔صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سہیل آفریدی اپنے گارڈز کے ہمراہ پولیس کی گاڑی پر سیر و تفریح کرنے کے بعد فٹ پاتھ پر بیٹھ گئے جن پر عوام نے کان نہ دھرے، حکومت پنجاب قانون کی بالا دستی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔