جموں 6 تحریک شاد باد کا عبدالخطیب چودھری کی حمایت کا اعلان


ہمارے عہدیداران و کارکن مہم چلائیں گے ووٹ بھی دینگے،ڈاکٹر حنیف مغل

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ )حلقہ جموں 6 کی سیاست میں نئی تبدیلی تحریک شاد باد نے مسلم کانفرنس کے امیدوار عبدالخطیب چودھری کی حمایت کا اعلان کر دیا. تفصیلات کے مطابق صدر تحریک شاد باد صوبہ پنجاب ڈاکٹر سلیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جموں 6 میں عبدالخطیب چودھری واحد امیدوار ہیں جو عوامی امنگوں پر پورا اترتے ہیں وہ عوامی توقعات پر پورا اتر سکتے ہیں اس موقع پر چئیرمین پاکستان تحریک شاد باد ڈاکٹر حنیف مغل نے اپنے پیغام میں کہا کہ آزادکشمیر انتخابات جموں 6 میں تحریک شاد باد کے کارکن و عہدیداران نہ صرف عبدالخطیب چودھری کی حمایت کریں گے ووٹ بھی دیں گے اور بھرپور مہم بھی چلائیں گے، یاد رہے اس سے قبل تحریک لبیک نے بھی عبدالخطیب چودھری کی حمایت کا باقاعدہ اعلان کر رکھا ہے اور جموں 6 میں تحریک انصاف کے کارکنان کا جھکاؤ پہلے ہی مسلم کانفرنس کے امیدوار کی جانب ہے.