ملک کے مختلف علاقوں میں 12 اپریل سے بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز) ین ڈی ایم اے نے 12 اپریل سے 17 اپریل تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔

پیشگوئی کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختون خوا، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلستان میں وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے ایڈوائزری جاری کر دی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، رفتار کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے فاصلہ زیادہ رکھیں۔ گاڑی کی لائٹس اور وائپر درست حالت میں رکھیں، اچانک بریک لگانے سے گریز کریں۔