رائے امجد حسین بھٹی پاک آرمی زندہ باد موومنٹ پاکستان کے تحصیل سرگودھا سے چیئرمین مقرر

ٹیکسلا۔ معروف صحافی، کالم نگار و قانون دان مختار اجمل بھٹی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے رائے امجد حسین بھٹی کو پاک آرمی زندہ باد موومنٹ پاکستان کا تحصیل سرگودھا سے چیئرمین بننے پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ رائے امجد حسین بھٹی ایک ملنسار، نفیس مزاج، انسانیت کادرد رکھنے والے مخلص انسان ہیں ان کی پاک فوج اور وطن سے محبت شک وشبہ سے بالاتر ہے سماجی حوالے سے بھی وہ علاقہ بھر میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہیں پاک آرمی زندہ باد موومنٹ پاکستان کا تحصیل سرگودھا سے چیئرمین نامزد کیا گیا ہے

مختار اجمل بھٹی ایڈووکیٹ نے پاک آرمی زندہ باد موومنٹ پاکستان کی قیادت بالخصوص مرکزی چیئرمین رانا فیصل علی خان اور مرکزی جنرل سیکرٹری شفقت مرزا کو بھی خراج تحسین پیش کیا کہ جنہوں نے تحصیل سرگودھا سے رائے امجد حسین بھٹی جیسی نڈر، بیباک، فعال، دردمند دل کی حامل، پاک وطن اور بہادر افواج سے محبت کرنے والی، ہردلعزیز شخصیت کو چیئرمین بنایا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ رائے امجد حسین بھٹی تنظیم کے منشور ومقاصد کو مدنظر رکھتے ہوئے اور اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تنظیم کو مقامی سطح پر فعال بنائیں گے اور نوجوانوں میں جذبہ حب الوطنی بیدار کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے