اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز) اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد کے سلسلے میں مختلف اوقات میں 11 اور 12 اپریل 2026 ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیاہے۔
*ریڈزون اور توسیعی ریڈزون مکمل طور پر بند رہے گا۔*
1. کشمیر چوک کلب روڈ سے سرینگر ہائی جانب زیرو پوائنٹ،
2. سرینگر ہائی وے، زیرو پوائنٹ سے جانب سرینا چوک،
3. شکر پڑیاں روڈ، چاند تارہ چوک سے جانب سیونتھ ایونیو ،
4. جناح ایونیو، خیابان چوک سے جانب بلیو ایریا،
5. فیصل چوک سے ٹریل 3 تک مارگلہ روڈ
ٹریفک کے لئے بند رہیں گے۔
6. ایکسپریس وے زیرو پوائنٹ سے کورال چوک تک دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند ہو گی۔
شہری ان سڑکوں پر ہرگز سفر نہ کریں۔
*11 تا 12 اپریل تک اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا۔*
اس سلسلے میں گزارش کی جاتی ہے کہ کسی بھی دقت سے بچنے کے لیے متبادل راستے استعمال کریں۔
جی ٹی روڈ پشاور سے راولپنڈی آنے والے شہری ٹیکسلہ موٹروے، چکری، چک بیلی روڈ اور روات روڈ استعمال کریں
جی ٹی روڈ لاہور سے پشاور جانے والے شہری روات،چک بیلی روڈ،چکری،ٹیکسلا موٹروے استعمال کریں
جی5،ایف 6، ایف 7، جی 6 اور جی 7 کے رہائشی مارگلہ روڈ راولپنڈی آنے جانے والے شہری 9th ایونیو استعمال کریں
فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ آنے جانے والی ٹریفک 9th ایونیو کی طرف موڑ دی جائے گی
بھارہ کہو سے راولپنڈی آنے جانے والے شہری کورنگ روڈ،بنی گالہ،لہتراڑ روڈ اور جی ٹی روڈ استعمال کریں
راولپنڈی سے اسلام آباد آنے جانے والے شہری صدر کی روڈ سے 9th ایونیو استعمال کریں
کرنل شیر خان روڈ سے فیصل ایونیو آنے والے شہری 9th ایونیو سگنل سے اسٹیڈیم روڈ استعمال کریں
پشاور سے لاہور جانے والے شہری براستہ ٹیکسلا موٹروے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ موٹروے استعمال کریں
لاہور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد اور راولپنڈی جانے والی ہیوی ٹریفک چک بیلی روڈ سے چکری موٹروے استعمال کریں۔