اسلام آباد(پنڈی پوسٹ نیوز) گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پولنگ 7 جون 2026 کو ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر راجہ شاہ باز خان نے انتخابی شیڈول کی منظوری دیتے ہوئے اس کا باقاعدہ اعلان کیا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ انتخابات الیکشنز ایکٹ 2017 اور گلگت بلتستان آرڈر 2018 کے تحت منعقد کیے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن کو پاکستان گزٹ میں اشاعت کے لیے بھی ارسال کر دیا گیا ہے، جس کے بعد انتخابی عمل باقاعدہ طور پر شروع ہو جائے گا۔