پنجاب: دستاویزات کی گمشدگی رپورٹ درج کرانے کیلئے ایپ کا افتتاح

لاہور (پنڈی پوسٹ نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے شہریوں کے لیے ایک اور اقدام کیا ہے۔

مریم نواز نے پنجاب پولیس پاکستان ایپ کا افتتاح کردیا۔

اس ایپ کے تحت شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر ضروری کاغذات کی گمشدگی رپورٹ کے لیے اب پولیس اسٹیشن یا خدمت مرکز جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

گمشدگی کی رپورٹ اب گھر بیٹھے درج کرائی جاسکے گی اور ایف آئی آر بھی گھر پر موصول ہوگی ۔