سرگودھا:شمس و قمر فاؤنڈیشن اور سرگودھا پولیس کے باہمی تعاون سے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

سرگودھا(شکیل خان سے) ساہیوال کے علاقہ آستانہ عالیہ سیال شریف میں شمس و قمر فاؤنڈیشن اور سرگودھا پولیس کے باہمی تعاون سے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں عقیدت مندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے رضاکارانہ طور پر خون کے عطیات دیے۔

تفصیلات کے مطابق شمس و قمر فاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد قاسم سیالوی اور ایس پی انویسٹیگیشن سرگودھا عمران چدھڑ نے اہم کردار ادا کیا۔ ان کی مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں یہ فلاحی سرگرمی کامیابی سے مکمل ہوئی، جس کا مقصد تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں اور مریضوں کی زندگیوں کو سہارا دینا تھا۔بلڈ کیمپ میں سینکڑوں مریدین اور مقامی افراد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور انسانیت کی خدمت کا عملی مظاہرہ کیا۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ تھیلیسیمیا کے مریضوں کو مسلسل خون کی ضرورت ہوتی ہے، اور ایسے کیمپس ان کی زندگی بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اس موقع پر مقررین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس طرح کی فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ضرورت مند مریضوں کو بروقت خون کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ آئندہ بھی ایسے بلڈ ڈونیشن کیمپس کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔