کلر سیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے ایس پی غازی فیصل سلیم نے روات کلرسیداں روڈ پر قائم پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی کا اچانک دورہ کیا اور چبوترہ کے قریب قائم ناکہ پوائنٹ پر خود موجود رہ کر چیکنگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورانِ دورہ ایس پی نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں اور سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کیے، جس کے نتیجے میں متعدد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے چالان کیے گئے۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر انچارج چوکی چوہدری عامر علی، سب انسپکٹر محمد سفیر اور دیگر بھی موجود تھے۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.