اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں وکلاء صفائی کو گواہان پر جرح کا آخری موقع دے دیا۔سماعت کے دوران سرکاری وکیل راجہ نوید حسین کیانی عدالت میں پیش ہوئے ،جج محمد افضل مجوکہ نے وکلاء صفائی کو جرح کیلئے آخری موقع دیتے ہوئے کہاکہ اگر کل گواہان پر جرح نہیں ہوتی تو سٹیٹ کونسل مقرر کردیا جائے گا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت آج تک ملتوی کر دی۔