راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کا سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کے ہمراہ رات گئے مختلف علاقوں اور کنٹرول روم کا دورہ یومِ شہادت حضرت علیؑ کے موقع پر سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا،کنٹرول روم میں بریفنگ، شہر بھر میں مجالس اور جلوسوں کے انتظامات کا معائنہ،ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ مجالس اور جلوس پُرامن ماحول میں بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوئے،ضلعی انتظامیہ، پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے پیشہ ورانہ انداز میں فرائض سرانجام دیے، ڈپٹی کمشنرامن و امان کے قیام کے لیے تمام ادارے ہمہ وقت متحرک ہیں، ڈاکٹر حسن وقار چیمہ