اٹک ۔ قماربازوں کے خلاف کاروائی، 04 قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم مالیتی 07 لاکھ 06 ہزار قبضہ پولیس میں لے کر مقدمہ درج

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدراٹک پولیس کو دوران گشت مخبر خاص نے اطلاع دی کہ چند اشخاص نزد دربار داؤد شاہ چوا سروالہ کھلی جگہ پر بذریعہ تاش قمار بازی میں مصروف ہیں جس پر پولیس ٹیم نے مناسب حکمت عملی کے تحت فوری ریڈنگ پارٹی تشکیل دیکر ریڈ کیا تو چند اشخاص قماربازی میں مصروف پائے گئے جنہوں نے پولیس ٹیم کو دیکھ کر داؤ پر لگی رقم غلط ملط کر کے بھاگنے کی کوشش کی جن میں سے چار افراد کو موقع پر قابو کر لیا گیا جنکے نام و پتے محمد ریاض قریشی ولد ولی محمد سکنہ محلہ شاہ آباد اٹک، شفقت نواز ولد محمد اسلام سکنہ اسلام لائن اٹک، وحید اقبال ولد امیر افضل سکنہ سروالہ اور محمد اعجاز ولد رفیق سکنہ ماڑی موڑ اٹک معلوم ہوئے جنکو موقع پر ہی گرفتار کر کے داؤ پر لگی کل مالیتی رقم 07 لاکھ 06 ہزار روپے قبضہ پولیس میں لیکر مقدمہ درج کرلیا


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.