وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ڈیل کے لیے دونوں اطراف سے رضا مندی ضروری ہوتی ہے۔انہوں نے راولپنڈی میں بے نظیر بھٹو اسپتال کا دورہ کیا اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو فتح کر کے اقتدار ملنے کی خواہش غلط ہے۔
حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کسی ڈیل کے لیے دونوں اطراف سے رضا مندی ضروری ہوتی ہے اور اگر رضا مندی ہو گئی تو ڈیل ہو جائے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ ہر قیدی کا حق ہے کہ اس کا علاج ہونا چاہیے اور بانیٔ پی ٹی آئی کا علاج ان کا حق ہے لیکن جب میں جیل میں تھا تو کئی بار ذاتی معالج کے لیے درخواست کی مگر نہیں سنی گئی۔