راولپنڈی(اویس الحق سے)تھانہ گوجر خان کی حدود میں ایک شادی شدہ خاتون نے اپنے سسر اور دیور پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے پولیس میں مقدمہ درج کروا دیا، جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔
مدعیہ کے مطابق اس کا شوہر مزدوری کے سلسلے میں باہر رہتا ہے جبکہ وہ اپنے کمسن بیٹے کے ساتھ گھر میں اکیلی ہوتی ہے۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ اس کا دیور نیئر تعظیم، جو برطانیہ سے ایک ریپ کیس میں ڈی پورٹ ہو کر آیا ہے، آئے دن اسے ہراساں کرتا رہتا ہے۔
مدعیہ کا کہنا ہے کہ دو روز قبل نیئر تعظیم نے اپنے دوستوں کو گھر کی بیٹھک میں بٹھا کر چرس اور شراب نوشی کی، جس پر اس نے اپنی پھوپی کو بلایا جنہوں نے دوستوں کو وہاں سے جانے کا کہا۔ اس پر ملزم طیش میں آ گیا اور گولیاں مارنے کی دھمکیاں دیں۔
خاتون کے مطابق اگلی صبح جب وہ واش روم گئی تو نیئر تعظیم باہر کھڑا ہو گیا۔ جیسے ہی اس نے دروازہ کھولا، ملزم نے دھکا دیا، کپڑے پھاڑ دیے اور مبینہ طور پر زبردستی کرنے کی کوشش کی۔ مدعیہ نے بھاگ کر اپنی جان بچائی اور سسر و دیور کی ویڈیو بنا لی جو اس کے بقول اس کے پاس بطور ثبوت موجود ہے۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.