نو تعمیرموہڑہ جنڈی بیول روڈ ٹریفک کے لیے کھول دی گئی

بیول : آج 8 فروری 2026 بروز اتوار 10 ملین روپے سے زائد مالیت سے اپنی مدد آپ تیار ہونے والی انتہائی شاندار موہڑہ جنڈی روڈ کا دعائیہ تقریب کے ساتھ افتتاح ہوا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ تعمیر ہونے والی اسلام پورہ جبر بیول کارپٹڈ روڈ کا یہ موہڑہ جنڈی والا تقریباً ایک کلومیٹر ٹکڑا تعمیر ہونے سے رہ گیا تھا۔ اس ایریا میں پانی کھڑا ہو کر تالاب کی صورت اختیار کر جاتا تھا ، عوام حکومت سے امید لگائے بیٹھے تھے کہ شاید کہیں حیا شرم جاگے اور سڑک مکمل کر دی جائے۔ سالوں بھرے انتظار سے تنگ آ کر عوام نے اپنی مدد آپ سے یہ پراجیکٹ مکمل کیا۔
سموٹ بیول روڈ پروجیکٹ کے محرک ملک محمد فیاض آف گولین بیول کے حصے میں یہ نیکی بھی لکھی گئی تھے انہوں نے مقامی سطح پر لوگوں کو موبلائز کیا اور اندرون بیرون ملک سے فنڈز ارینج کر کے مقامی انتظامی کمیٹی کے ذریعے ایک خوبصورت سڑک کا تحفہ دیا ۔
میں نے آج اس سڑک باقاعدہ  سفر کیا سموٹ روڈ سے بدرجہا بہتر تعمیر ہوئی ہے اس کی خاص بات یہ ہے کہ سڑک کے ساتھ ساتھ شولڈرز اور نالیاں بھی بنائی جا رہی ہیں
تمام مخیر حضرات اور سڑک کی تعمیر میں حصہ لینے والے اور نگرانی کرنے والے افراد کا بہت بہت شکریہ ۔۔۔ کوٹھیاں اپنے لیے بنتی ہیں یہ منصوبہ لوگوں کی خدمت کے لیے ہے اور آخرت کا بہترین توشہ ہے
اللہ تعالیٰ ہم سب کو ایسے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یارب العالمین

رپورٹ: خالدبزمی

نو تعمیرموہڑہ جنڈی بیول روڈ ٹریفک کے لیے کھول دی گئی. 8فروری2026