راولپنڈی(اویس الحق سے)چکلالہ پولیس نے جعلی کرنسی نوٹ رکھنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔
چکلالہ پولیس نے دوران ناکہ بندی مشکوک گاڑی کو روک کر چیک کیا تو ملزمان کے قبضے سے 2 لاکھ روپے مالیت کی جعلی کرنسی برآمد ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ جعلی کرنسی اور زیر استعمال گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان نے کہا ہے کہ جعلسازی کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔