شب برات عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی،مساجد میں رقت آمیز مناظر

چوک پنڈوڑی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلرسیداں، چوک پنڈوڑی اور گردونواح میں شبِ برات نہایت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس بابرکت رات کے موقع پر مساجد اور گھروں میں خصوصی محافلِ عبادت، نوافل، ذکر و اذکار اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا، جن میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

عبادت گزاروں نے اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے ساتھ ساتھ ملکی سلامتی، امن، خوشحالی اور عالمِ اسلام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ مساجد میں چراغاں کیا گیا جبکہ رات گئے تک عبادات کا سلسلہ جاری رہا۔شبِ برات کے موقع پر پورے علاقے میں امن و امان کی فضا قائم رہی اور کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔