کلرسیداں میں باؤلے گیدڑ نے 4 افراد کو زخمی کر دیا

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلرسیداں کے علاقہ میں مختلف واقعات کے دوران باؤلے گیدڑ نے چار افراد کو کاٹ لیا ۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں کے نواحی علاقہ دودہلی میں چار افراد کو باؤلے گیدڑ نے کاٹ لیا ،کلرسیداں اور نواح میں گیدڑ اور باؤلے جانوروں کے کاٹنے کا یہ واقعہ پہلا نہیں اس سے قبل بھی چوک پنڈوڑی بھورہ حیال اور دیگر علاقوں میں باؤلے جانوروں نے مختلف افراد کو نشانہ بنایا،چنام میں باؤلے گیدڑ کے کاٹنے سے زخمی بچہ بھی جاں بحق ہوا ،گزشتہ روز دودہلی میں منیب ولد قمر زمان،اصغر ولد محمود،انجم ولد افضل اور زعفرین ولد سلیمان کو باؤلے گیدڑ نے زخمی کر دیا جنھیں کلرسیداں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔