جہلم پولیس نے 10 دنوں میں 08 غیر قانونی مقیم افغانی باشندے گرفتار کر لئے

جہلم پولیس نے گزشتہ 10 دنوں میں ضلع بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف تھانہ جات کی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 08 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا
گرفتار باشندوں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ مزید چھان بین بھی جاری ہے