جہلم. تھانہ سوہاوہ پولیس کی موثرتفتیش وپیروی کے نتیجہ میں معزز عدالت نے جنسی زیادتی کے مقدمہ میں ملوث مجرم کو سزا سنا دی

مجرم اشتیاق کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر عمر قید، 14 سال قید اور 5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی.
مجرم نے مئی 2025 میں 13 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنائی تھی