لاہور: گلبرگ کے ہوٹل کے بیسمنٹ میں آگ، ایک شخص جاں بحق، چھ زخمی

لاہور کے علاقے گلبرگ کے ہوٹل کے بیسمنٹ میں اچانک آگ لگنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور چھ زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کے وقت ہوٹل میں نجی کالج کی تقریب جاری تھی،

اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ آگ گیس لیکج کے باعث لگی۔گلبرگ ہوٹل سے 180 افراد کو محفوظ طریقے سے نکالا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 28 سالہ خاتون اور ایک الیکٹریشن شامل ہیں،

جن کا 35 سے 40 فیصد جسم جھلس گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت ہوٹل کے لانڈری ملازم کے طور پر ہوئی ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا کہ آگ پر جلد قابو پا لیا جائے گا اور اس وقت عمارت میں کوئی موجود نہیں ہے۔