کلر سیداں کی معروف شخصیت شیخ برہان کی جانب سے پریس کلب چوآ خالصہ کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام
و
سکوٹ (انوارالحق راجہ )چوآخالصہ کے سینئر صحافی و سابق کونسلر شیخ نوید مرحوم کے صاحبزادے، معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ شیخ برہان نوید کی جانب سے پریس کلب چوآخالصہ کے نومنتخب صدر توقیر احمد اور دیگر عہدیداران کے اعزاز میں لالہ جی ہوٹل میں ایک پروقار اور پرتکلف اعشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب کے آغاز میں شیخ برہان نوید اور ایڈووکیٹ چوہدری ارسلان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پریس کلب چوآخالصہ نے ہمیشہ اصولی اور ذمہ دار صحافت کو فروغ دیا ہے اور عوامی مسائل کی مؤثر ترجمانی کی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی قیادت بھی صحافتی اقدار، غیرجانبداری اور عوامی خدمت کے جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے علاقے کے مسائل اجاگر کرتی رہے گی۔ انہوں نے پریس کلب کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ اعشائیے میں پریس کلب چوآخالصہ کے ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر صدر پریس کلب چوآخالصہ توقیر احمد نے اعشائیے کے انعقاد پر شیخ برہان نوید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی جانب سے غریب و مستحق عوام کی سہولت کے لیے قائم بلڈ بینک جیسی فلاحی تنظیمیں معاشرے میں خدمتِ انسانیت اور سماجی ذمہ داری کی بہترین مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پریس کلب چوآخالصہ ایسی مثبت اور فلاحی سرگرمیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔