گلگت،ٹی ٹی پی کے ڈرون حملہ میں میجر سمیت 12 جوان زخمی

گلگت بلتستان، کالعدم ٹی ٹی پی کا ڈرون حملہ، میجر سمیت 12 فوجی زخمی ہو گئے.

اطلاعات کے مطابق گلگت بلتستان کی تحصیل ہنزہ کے کالام درچی قلعہ کے قریب مبینہ طور پر کالعدم ٹی ٹی ٹی نے ڈرون حملہ کیا ہے۔

حملے میں 1 میجر سمیت 12 فوجی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں، جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

آج صبح دس بجے کے قریب کیا گیا، جس میں میجر وہاب، حولدار جہانگیر، لانس نائک احمد علی، لانس نائک عامر، لانس نائک عارف، سپاہی کریم، سپاہی ادریس، سپاہی ذبیح اللہ، نائک محمد علی، سپاہی منصور، سپاہی سبیل اور نائک یوسف زخمی ہوئے ۔