مدرسہ تعلیم الاسلام گلشن عمر سہلڈ میں حفظِ قرآن کی دستاربندی اور تقسیمِ انعامات کی پروقار تقریب

ایبٹ آباد (حسین معاویہ)مدرسہ تعلیم الاسلام گلشن عمر سہلڈ ایبٹ آباد میں حفظِ قرآن کی تکمیل اور سالانہ دستاربندی کی پر وقار تقریب انعقاد پذیر ہوئی، جس میں چار طلباء نے قرآنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی۔ ادارے کی جانب سے حفاظ طلباء کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں معزز علماء کرام نے حفاظِ کرام کے سروں پر دستارِ فضیلت سجائی، جبکہ سالانہ امتحانات میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی شیخ الحدیث، معاون ناظم وفاق المدارس العربیہ ہزارہ ڈویژن مفتی حبیب الرحمن اور مولانا طاہر عالم تھے۔ اس موقع پر استاذ العلماء مولانا محمد امجد خان جدون، مولانا ناظم الدین، مفتی شعیب جدون, مولانا عبداللہ گڑنگی, مولانا افتخار, قاری سجاد, مولانا حسین معاویہ بالاکوٹی, نعت خواں اسماعیل تنولی, مولانا چن زیب معاویہ سمیت اہلِ محلہ اور طلباء کے سرپرستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
علماء کرام نے اپنے خطابات میں قرآنِ کریم کی عظمت، حفظِ قرآن کی فضیلت اور دینی مدارس کی خدمات پر روشنی ڈالی اور طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔
آخر میں ادارے کے مہتمم مولانا محمد اکرم کی جانب سے شرکاء کے لیے پُرتکلف ضیافت کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.