چک بیلی روڈ پر ڈکیتی،مزاحمت پر ایک شخص گولیاں لگنے سے زخمی

تھانہ روات کے علاقے میں رابری واردات دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ، ایک زخمی،03 لاکھ لوٹ لیے ،ڈاکو فرار،۔

اطلاعات کے مطابق تھانہ روات کے علاقہ چک بیلی خان میں وقاص اپنے بھائی فخر عباس اپنی د کان میں موجود تھا کہ 02مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر3 لاکھ 04 ہزار 05 سوروپے اور شناختی کارڈ چھین لیا

فخر کی جانب سے مزاحمت پر ڈاکوؤں نے آتشیں اسلحہ فائرنگ کرکے فخر عباس کوشدیدزخمی کردیا،اس کی دونوں ٹانگوں میں گولیاں لگیں

واردات کے بعد ڈاکو م دکان کے باہرموجوداپنے تیسرے ساتھی ڈاکو کے ہمراہ موٹرسائیکل بدوں نمبر پر بیٹھ کرفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،۔