کلر سیداں کے قریب بریک فیل ہونے سے ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن کی سرکاری گاڑی حادثے کا شکار، افسر و ڈرائیور محفوظ

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈسٹرکٹ آفیسر سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی تابندہ انجم کی سرکاری گاڑی کلر سیداں کے قریب بریک فیل ہوجانے کے باعث ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئی۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے سرکاری دورے کے سلسلے میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول چوآ خالصہ جا رہی تھیں کہ بنک چوک کنوہا کے قریب سرکاری جیپ کی بریک فیل ہو جانے کے باعث ان کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی کار کیساتھ جا ٹکرائی۔ خوش قسمتی سے ایجوکیشن آفیسر اور ان کا ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ سرکاری جیپ کو جزوی نقصان پہنچا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ شاہ خاکی کے اے ایس آئی جہانگیر افضل بھٹی موقع پر پہنچے،

جنہوں نے فوری طور پر ٹریفک کو بحال کرایا اور حادثے سے متعلق شواہد و بیانات کا جائزہ لیا۔ پٹرولنگ پولیس نے موقع پر موجود افراد سے صورتِ حال کی تفصیلات حاصل کیں اور دونوں گاڑیوں کے نقصان کا معائنہ کیا۔ذرائع کے مطابق پرائیویٹ کار کے مالک نے موقع پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ حادثہ مکمل طور پر اتفاقیہ تھا اور بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، اس لیے وہ ایجوکیشن آفیسر کے خلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتے