وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے دلیری اور جرات سے جنگ لڑی ،فیلڈ مارشل نے جنگ کی قیادت کی، مسلح افواج کی جرات اور بہادری سے دشمن کو عبرتناک شکست ہوئی۔
اسلام آباد میں قومی علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قوم میں یکجہتی کی فضا قائم ہونے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا، ملک میں فرقہ پرستی کا خاتمہ ضروری ہے ،اب بھی بعض مکاتب فکر کے لوگ کہتے ہیں اس مسجد میں اس کے پیچھے نماز نہیں پڑھ سکتے۔
وزیراعظم نے کہا کہ خوارج کے حملوں میں معصوم پاکستانی شہید ہورہے ہیں۔