کیھوڑہ منشیات فروشوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
انچارج چوکی نےخفیہ اطلاع پر علاقے میں ناکہ بندی کی ہوئی تھی ڈنڈوٹ روڈ پر ملزمان منشیات لے کر کیھوڑہ شہر کی طرف آرھے تھے جھنوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی پر فائرنگ شروع کر دی
فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزمان کی جانب سے ہونے والی فائرنگ سے مبینہ طور پر ان کا ایک ساتھی امیر شدید زخمی ہوگیا جسے پولیس نے گرفتار کرکے ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈدادن خان منتقل کردیا ملزم امیر عرف شلی کے قبضے سے ہیروئین آور پستول برآمد ھوے پولیس نےدیگر فرارملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے
