پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن اٹک کا تعزیتی اجلاس؛ مرحومین کیلئے اجتماعی دعائے مغفرت

پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن اٹک کے زیرِ اہتمام ضلعی دفتر، سیکنڈ فلور، عباس پلازہ فوارہ چوک اٹک شہر میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ضلعی صدر طارق محمود نے کی۔ اجلاس میں عہدیداران و ممبران کے قریبی عزیزوں کے انتقال پر قرآن خوانی، نعت و درود شریف کی محفل سجائی گئی اور مرحومین کے ایصالِ ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔

تعزیتی اجلاس میں جن مرحومین کے لیے دعا کی گئی، اُن میں ضلعی سیکرٹری اطلاعات و نشریات ہشام خان اعوان کے پھوپھی زاد بھائی، ضلعی آفس سیکرٹری ملک کامران اختر کی والدہ ماجدہ، ممبر مجلس عاملہ ملک فراست علی اعوان کے سگے بھائی، ضلعی جنرل سیکرٹری قمر عباس جعفری کے خالہ زاد بھائی، ممبر حمید احمد اعوان کے بہنوئی اور ممبر نمبر دار امجد بیگ شامل تھے۔

اجلاس میں 19 مرتبہ قرآن کریم کی تکمیل، 84 مرتبہ سورۃ یٰسین، 112 مرتبہ سورۃ الملک، 321 مرتبہ سورۃ الاخلاص، 112 مرتبہ سورۃ المدثر اور مجموعی طور پر 2 لاکھ 67 ہزار 935 مرتبہ درود شریف پڑھا گیا۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت واٹر انچارج بلدیہ اٹک ملک رضوان اختر نے حاصل کی۔ نعت رسولِ مقبولؐ ملک عبید عامر نے پیش کی جبکہ ننھے نعت خواں ملک حسن علی نے اپنی خوبصورت آواز سے حاضرین سے داد سمیٹی۔ معروف ہومیوپیتھک ڈاکٹر ملک طاہر اصغر نے دنیا و آخرت کے موضوع پر خطاب کیا اور مرحومین کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی خصوصی دعا کرائی۔

اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں ضلعی صدر طارق محمود، سینئر نائب صدر ملک نوید ممتاز، ممبر سنٹرل کور کمیٹی و ضلعی کوآرڈینیٹر فہیم نعمت خٹک، جنرل سیکرٹری قمر عباس جعفری، سیکرٹری اطلاعات ہشام خان اعوان، آفس سیکرٹری ملک کامران اختر، فنانس سیکرٹری ملک ربنواز خان، لیگل ایڈوائزر شیخ فرزانہ یوسف ایڈووکیٹ کے علاوہ حاجی شاہد اقبال اعوان، محمد صفدر قریشی، حاجی ممتاز حسین تاج، محمد طیب اعوان، ملک فراست علی اعوان، محمد اعجاز، سعید ارشد، محمد فیاض، آرٹسٹ محمد الطاف، ٹیلر ماسٹر نگاہ حسین جعفری، پراپرٹی ڈیلر مبشر حسین جعفری، منشی محمد مصطفی، محمد جنید سمیت دیگر اراکین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔