کہوٹہ: ٹریفک قوانین کے نفاذ کے لئے سخت کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 8 مقدمات درج

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر پنجاب بھر کے دیگر شہروں کی طرح تحصیل کہوٹہ میں بھی ٹریفک قوانین کے نفاذ کے لئے بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ میل جول نیوز ڈیجیٹل کی ایک رپورٹ کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر آٹھ مقدمات درج کئے۔ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کا عملہ عوام کی جان و مال کے تحفظ اور شہر میں محفوظ ٹریفک ماحول کی فراہمی کے لیے مسلسل سرگرم عمل ہے۔